آداب نماز


آداب نماز
حالت قیام میں دونوں ہاتھوں کا ادب یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کو رانوں کے مقابل میں کھول کر رکھنا جائز ہے اور باندھنا بھی جائزہےصورت یہ ہے کہ دائیں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھے اور ناف کے نیچے یااوپر سینے کے نیچے باندھے۔ بہتر یہ ہے کہ گرمی کی صورت میں ہاتھ کھول کر اور سردی کی صورت میں ہاتھ باندھ لے۔ قیام کے قائم مقام قعود میں اگرچارزانو ہو کر نہ بیٹھے تو ہاتھو ں کو سینے کے نیچے باندھنا مناسب ہے تاکہ یہ قعود سے مشتبہ نہ ہوجائے۔ قیام میں پیروںکاادب یہ ہے کہ نہ دونوں کو ملاکر رکھے اور نہ ایک بالشت سے زیادہ کھول کر رکھے۔ اس سے کم مقدار میں کھول کررکھنا بہتر ہے۔ دونوں آنکھوں کاادب سجدہ گاہ پر، رکوع میںدونوں پیروں کے درمیان، سجدوں میں ناک کے دونوں اطراف اور قعدہ میں دونوںگھٹنوں کے درمیان دیکھناہے۔ قیام کاادب یہ ہے کہ شرعی عذراور تکلیف کے بغیر دائیں بائیں جھکاؤ نہ ہو ۔قیام میں چہرہ کاادب یہ ہے کہ قبلہ کے علاوہ کہیں اور مائل نہ ہو۔