باغیوں کا مسئلہ


باغیوں کا مسئلہ
باغیوں سے جنگ کرنا اس شخص پر واجب ہے جو جہاد کے وجوب کی شرائط کا حامل ہوں بشرطیکہ امام یا ان کا مقرر کردہ نائب اسے جہاد کی دعوت دے۔باغیوں کو امام کی طرف بلانے میں زور دینا مستحب ہے ۔اگر وہ قبول نہ کرےتو ان پر انکے لوٹ آنے یا ماردینے تک جنگ واجب ہے۔
اگر یہ باغی گروہ کی شکل میںہو تو ان کے زخمیوں کو مار ڈالیں انکے قیدیوں کو قتل کریں اور بھاگنے والوں کا پیچھا کریںاور اگر وہ گروہ کی شکل میں نہ ہو تو انہیں توڑنے اورتفریق کر نے پر اکتفاء کریں اور ان کے زخمیوں اور قیدیوں کو قتل نہ کریں اور نہ ہی بھاگنے والوں کا تعاقب کریں، باغیوں کے بچوں اور خواتین کو غلا م یا کنیز بنانا جائز نہیں نہ وہ مال لینا جائز ہے جو میدان کارزار میں موجود نہ ہو ۔