بَابُ اللِّعَانِ لعان کا بیان


اللہ تعالیٰ فرماتا ہے! جو لو گ پاکدامن عورتوں پر الزام لگاتے ہیں پھر چار گواہ نہیں لاتے ان کو اسی (۸۰) کوڑے مارو اوران کی گواہی کبھی قبول نہ کر و۔ یہ لوگ فاسق ہیں مگر جو اس کے بعد توبہ کرے اور اپنی اصلاح کرے تو بیشک اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والااور رحم دل ہے ۔ جو لوگ اپنی بیویوں پر الزام لگاتے ہیں اور اس کیلئے خود کے سواکوئی گواہ موجود نہ ہو تو ان میںسے ایک یوں چار دفعہ گواہی دے خدا کی قسم وہ سچے لوگو ں میں سے ہے اور پانچویں دفعہ یو ں کہے ’’اگر وہ جھوٹو ں میں سے ہو تواس پر اللہ کی لعنت ہو ‘‘ اور بیوی یوں چار دفعہ گواہی دے تو اس سے سزا کو ہٹا دیا جائیگا ۔ اللہ کی قسم شوہر جھوٹوں میںسے ہے اور پا نچویں دفعہ کہے اس پر اللہ کی پھٹکار ہو اگر شوہر سچوں میں سے ہو۔ اگر اللہ کا فضل اور اسکی رحمت تمہارے ساتھ نہ ہوتی (تو تم عذاب میں ہوتے)۔ بے شک اللہ تعالیٰ توبہ قبو ل فرمانے والااور حکمت والاہے ۔