بچے کی پرورش کا مسئلہ


بچے کی پرورش کا مسئلہ

اگر ماں کا دودھ نقصان دہ نہ ہو ، خود آزاد مسلمان اور عیوب سے پاک خاتون ہو تو دو سال تک پرورش کی سب سے زیادہ حقدار ہے خواہ بچہ لڑکا ہو یا لڑکی ۔ جب رضاعت کی مدت ختم ہو جائے تو لڑکا ہو تو باپ اور لڑکی ہو تو ماں سات یا نو سال تک پرورش کا حقدار ہے جب تک نکا ح نہ ہو جائے۔ جب عقد ہو جائے تو اسکی پرورش کا حق ساقط ہو جاتا ہے۔ پھر (اس مدت کے بعد) پرورش کا حق باپ کولوٹے گا۔ والدین میں سے جو آزاد ہو وہ پرورش کا حقدار ہے۔والدین نہ ہوں تو دادا حقدار ہے۔ دادا بھی نہ ہو تورشتہ داروں میں سے وہ شخص پرورش کا حقدار ہو گا جو زیادہ شفیق ،غیرتمند اور صلاحیت رکھنے والاہو۔