تسبیح کی نماز نماز تسبیح ایک سلام یا دو سلام کے ساتھ چار رکعات پر مشتمل ہے۔ روزانہ دن اور رات میں ایک دفعہ یا ہر ہفتے میں ایک بار پڑھنا سنت ہے۔ ہفتے میں جمعہ کے دن اور اس کی رات دیگر دنوں اور راتوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ یا ہر ماہ یا ہر سال یا پوری زندگی میں ایک دفعہ پڑھے۔ اس پوری نماز میں یہ تسبیح تین سو بار پڑھنی ہے۔ ’’اللہ پاک ہے تمام تعریفیں اسی کے لئے ہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ سب سے بڑا ہے‘‘
پس مناسب ہے کہ حالت قیام میں فاتحہ اور اس کیساتھ ایک سورہ کے بعد پندرہ بار ،رکوع میں تسبیح رکوع کے بعد دس بار ،حالت اعتدال میں دس مرتبہ، سجدے میں اسکی تسبیح کے بعد دس مرتبہ اور سجدے سے سر اٹھا کر دس مرتبہ اور دوسرے سجدے میں دس مرتبہ ، سجدہ ثانیہ سے سر اٹھا کر قعدہ میں دس مرتبہ اور باقی تینوں رکعات میں بھی اسی طرح یہ عمل دہرائے۔ یہاں تک کہ تسبیحات کی تعداد تین سو ہو جائے۔ اس نماز کی بہت بڑی فضیلت آئی ہے۔ پس وہ شخص خوش قسمت ہے جسے اللہ تعالیٰ اس نماز کی توفیق عطاء فرمائے۔