۱۔ تیمم میں نیت واجب ہے یہ دل میں تصور کرے یا زبان سے کہے “میں اللہ کی قربت اور نماز کو جائز بنانے کیلئے واجب ہونے پر وضو کے بدلے تیمم کرتا ہو ں” اگر وضو کے بدلے ہو۔ ” میں اللہ کی قربت کے لیے نماز کو جاءز بنانے کی خاطر واجب ہونے کی بناء پر غسل جنابت کے بدلے تیمم کرتاہوں” اگر غسل کے بدلے ہو۔ ۲۔چہرے کا مسح کرنا ، ۳۔دونو ں ہاتھوں کا مسح کرنا، ۴۔ترتیب ۔ ۵۔ موالات ۔ چہرے کا مسح کرتے وقت پورے چہرے کو ڈھانپنے اور ہاتھوں کے مسح کیلئے چہرے پر مسح میں استعمال شدہ مٹی بچانے کی ضرورت نہیں ہے ۔