جنابت کے احکامات


جنابت کے لاحق ہونے سے ہروہ کام حرام ہوجاتاہے جو طہارت کے بغیر جائز نہیں مثلانماز ،طواف، قرآن پاک کو چھونا ،قرآن پاک کی تلاوت خصوصا ان سورتوں کی تلاوت جن میںواجبی سجدے ہیں ۔مثلاً الم سجدہ ۔حم سجدہ ،والنجم اورعلق۔اگر کسی ضرورت کی بناء پر وظیفہ تلاوت کی وجہ سے نہیں بلکہ حکایتیںاور وعظ کے دوران ثبوت کے لیے کچھ پڑھی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ،بلاضرورت مسجد سے گزرنا اور ٹھہرنا بھی جنابت والے کے لئے جائز نہیں ۔