جہاد کابیان


اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے نبی ؐ کفار اور منافقین سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو اور ان کاٹھکانہ جہنم ہے اور یہ واپسی کی بہت بری جگہ ہے ۔ مزیدفرمایا۔ وہ جنہوں نےہماری راہ میںجہاد کیا ہم انہیں ضرور اپنی راہوں کی جانب رہنمائی کرتے ہیں اور بیشک اللہ محسنوں کیساتھ ہے۔مزید فرمایا۔ جس نے جہاد کیا تو بیشک اس نے اپنے نفس کیلئے جہاد کیا ہے بیشک اللہ اہل جہاں سے بے نیاز ہے۔ پھر فرمایا: وہ لوگ جو ایمان لائے ‘ ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں اپنی جان اور مال سے جہاد کیا اللہ کے ہاںعظیم درجہ والے ہیں اور یہی لوگ کامیاب ہیں۔
قرآن میں دیگر عبادات کی نسبت اس طرح کثیر آیتیں ہیں ۔