جہاد کی اقسام


جہاد کی اقسام
واضح رہے کہ جہاد کی دو قسمیں ہیں
(۱)اکبر (۲) اصغر۔ جس طرح رسول اللہ ﷺنے غزوہ خیبر سے واپسی پر فرمایا کہ ہم جہاد اصغر سے جہاد اکبر کی طرف لوٹ آئے ہیں ۔ پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ ﷺ یہ جہاد کیا ہے ؟فرمایا کہ یہ نفس کیساتھ جہادہے۔ یہ نفس تمہارے دشمنوں میں سے سب سے بڑا دشمن ہے جو تمہارے دونو ں پہلوئوں کے در میان ہے۔
یہ دونوںمردوں کا پیشہ ہے جہاداکبر باطنی حال رکھنے والے افراد کافن اور جہاد اصغر ظاہری حال کے حامل افراد کا پیشہ ہے ۔ جو ظاہر و باطن دونوں احوال کے حامل ہوں ان کیلئے یہ دو نوں پیشہ ہے جیسا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ۔
میری دو حرفت ہیں جس نے ان سے محبت کی تحقیق اس نے مجھ سے محبت کی جس نے ان سے دشمنی رکھی اس نے مجھ سے دشمنی کی: (۱)فقر ۔ (۲)جہاد یعنی جہاد اکبر اور جہادا صغر ۔