حق مہر کا معاملہ


حق مہر کا معاملہ
مہر میںجائز ہے کہ عورت کوقرآن کی تعلیم دینامقرر کرے یا ایک معین مدت تک اسکی خدمت کرنا مقرر کرے اور اگرشرا ب یا کوئی ناپاک چیز مہر مقرر کردے تونکاح توصحیح ہے تاہم وہ اسکی قیمت یا مہر مثل کا مطالبہ کرے۔

مہر مثل یعنی اسی لڑکی جیسی صفات والی لڑکیوں کا جو مہر ہو گا وہی اسکو ملے گا۔

نکاح شغار

نکاح شغار باطل ہے وہ یہ ہے کہ دو عورتوں میں سے ایک کا مہر دوسری کی محل انتقاع کو قرار دیا جائے اگر ایک کا مہر دوسری کا محل انتقاع،دوسری کا کوئی اور چیز مقرر کردی جائے تو اس عورت کانکاح صحیح ہے جسکا مہر معین چیز ہو۔

مالک کا اختیار
آقا کیلئے جائز ہے کہ اپنے مملو کہ افراد کو نکاح پرجبر کرلے۔ طلاق کیلئے جبرکرنامکروہ ہے۔