حق مہر کے مزید احکام


حق مہر کے مزید احکام
اگر کوئی عورت سے مہر معین کے بدلے نکاح کرے اور وہ اپنا حق قبضے میںلے لے۔پھر آپس میںجنسی رابطے سے پہلے علیحدگی واقع ہوجائے تو شوہر نصف مہر کیلئے بیوی سے رجوع کرنے کا حق رکھتا ہے۔ اگر بیوی نے قبضہ نہ کیا ہو تو اس مہرکے کسی حصے کیلئے رجوع کرناجائزنہیںہے۔
جو یہ کہے کہ جنسی تعلق سے پہلے اگرخاتون مہر کوہبہ کردے اور علیحدگی ہوجائے توشوہر نصف مہرکیلئے عورت سے رجوع کر سکتا ہے تو یہ باطل ہے۔کیونکہ وہ اپناوہ مہر ہبہ کرچکی ہے جوشوہرپر ہےوہ یہی نصف مہرہے۔اگر وہ بیوی کواسکے مہر کے برابر کوئی چیزدیدے تو بیوی کہے کہ تونے یہ ہبہ کیا ہے شوہرکہے کہ یہ بطور مہر ہے تو شوہرکی بات مانی جائیگی کیونکہ وہ اپنی نیت کو جانتاہے۔ اگرتنہائی میسر ہواور جنسی رابطہ کیلئے کوئی رکاوٹ بھی موجود نہ ہوتو شوہر پر مکمل مہر ضروری ہے ۔