روزہ توڑنے والے کی سزا


روزہ توڑنے والے کی سزا
تارک روزہ کی دو قسمیں ہیں:
(۱ ) شرعی اجازت یافتہ
(۲)غیر اجازت یافتہ۔
اجازت یافتہ افراد مسافر،مریض، حاملہ عورت اور دودھ پلانےو الی خاتون وغیرہ ہیں۔ غیراجازت یافتہ وہ ہیں جو رمضان میں دن کو کسی عذر اور مجبوری کے بغیر عمداً علانیہ روزہ توڑ تے ہیںامام اور اسلامی حکام کے ذمے ایسے شخص کو قتل کرنا واجب ہے کیونکہ اس طرح کا کام صرف ان لوگوں سے سرزدہوسکتاہے جو سرکش ہو۔ حرام کو حلال سمجھتا ہو ،وہ شریعت مطہرہ کا مذاق اڑاتاہے ۔