شہید کون ہے ؟


شہید کون ہے ؟
شہید وہ ہے جس کو کافروں نے جنگ وغیرہ میں مار ڈالاہو یا مسلمانوں میں سے کسی نے ظلم کی حالت میںقتل کر ڈالاہو جبکہ اس نے کچھ نہ پیا ہو اور نہ کھایا ہو۔ ایک نماز کے وقت سے دوسرے وقت تک زندہ نہ رہے تو اسکو غسل کی ضرورت نہیں اور اس کے کفن کیلئے اس کا خو ن آلود کپڑا کافی ہے اس سے نہ اتارا جائے، سوائے پوستین ،موزے اور اسلحوں کے۔ پس جو بھی حاضر ہو ، جنازہ اور تدفین کی قدرت رکھے اس پر نمازپڑھے اور دفن کرے۔ اگر نماز کی قدرت نہ ہو تو صرف دفن کافی ہے اگر تدفین بھی میسر نہ آئے تو اللہ اسکا درجہ بلند فرمائیگا وہ سب سے زیادہ رحم والا ہے۔

باغی اور رہزنوں پر نماز جائز نہیں

باغیوںاوررہزنوں میں سے جسے قتل کیا جائے اس پر نماز جنازہ جائزنہیں مگر ان سب کو دفن کرنا لوگوںکواذیت سے بچانے کے لئے واجب ہے ۔