صفات امام کی درجہ بندی


صفات امام کی درجہ بندی
ضروری ہے کہ امام مومن ہو،عقلمند ہو،عادل ہو ،بالغ ہو، ولد نکاح ہو، توبہ گزارہو،پرہیز گار ہو، اچھی قرأت والاہو، شرعی احکام جاننے والا ہو ،نسبی ہو بلکہ ہاشمی ہو، اچھی آواز کامالک ہو ،چہرہ خوبصورت ہو، اچھے اخلاق رکھتاہو ،خالق ومخلو ق میں مقبول ہو۔ اگر ایسا نہ ملے تو کم ازکم کھلے عام گناہ کرنیوالا، نماز تر ک کرنیوالا ا ور نماز میں سستی کرنیوالا نہ ہو۔