صفا مروہ میں سعی


صفا مروہ میں سعی
پھر صفا کی طرف نکل جائے اور ایک قد کے برابر یا زیادہ کے مقدار چڑھے قبلہ رخ ہوکر تکبیر پڑھے، تہلیل پڑھے اور نبی رحمت ﷺ پردرود بھیجے اور اللہ تعالیٰ سے اپنی حاجتیں طلب کرے۔ پھر مروہ اتر آئے اور عام انداز سے چلے اور جب وادی کے درمیان میں پہنچے تو میلین اخضرین کے درمیان دوڑے یہاںتک کہ مروہ تک پہنچے پھر جس طرح صفا پر چڑھا تھا اس طرح مروہ پر چڑھے اور وہی عمل بجالائے جو پہلے بجا لاچکا ہے ،یہا ں ایک چکر مکمل ہو گیا۔ اسی طرح سات چکر سعی کرے جو صفا سے شروع اور مروہ پر ختم کوئی اور صورت نہیں ۔
پھر عاز م حج اگر حج تمتع کرنیوالاہو تو اپنے سر کے بال چھوٹے کرلے اور عمرہ کے احرام سے باہر نکلے ۔ پس احرام کی وجہ سے اس پرحرام تمام امور حلال ہیں پھر حج کیلئےیوم ترویہ (۸ذو الحجہ )کومکہ سے پھر احرام باندھے اور مسجد (الحرام) سے باندھے تو افضل ہے۔ مقام ابراہیم ؑیا پرنالے کے نیچے باندھے تو بھی افضل ہے پھر منیٰ رخ ہوکرتلبیہ پڑھتے ہوئے نکلے اور عرفہ کی رات یہاں گزارے ‘پانچ وقت کی نماز ادا کرے۔ عرفہ کے دن نماز صبح سے فارغ ہوجائے تو اس کے بعد سے ایام تشریق (یعنی ۱۱ ،۱۲،۱۳ ذوالحجہ )کے آخری روز نماز عصر تک تیئس فرض نماز کے بعد تک تکبیر پڑھتارہے۔