عیدین کی نماز عیدین کی نماز جمعہ کی شرائط کیساتھ واجب ہے تاہم اقامت گاہ کی شرط نہیں۔ اس کا وقت نیزے کی مقدار کے برابر سورج نکلنے سے لیکر زوال تک ہے ۔ یہ نماز دو رکعت پر مشتمل ہے۔اس میںکم از کم چھ اور زیادہ سے زیادہ بارہ تکبیرات مستحب ہیں۔ یہ تکبیریں قرأت سے پہلے اور قرأت کے بعد اور پہلی رکعت میں قرأت سے پہلے اور دوسری رکعت میں بعد میں تکبیریں پڑھنا روا ہیں۔ زیادہ سے زیادہ تکبیریں پڑھنا بہتر ہے۔ پہلی رکعت میں تکبیراحرام کے بعد سات اور دوسری رکعت میں قیام کی تکبیرکے بعد پانچ مرتبہ تکبیردونوں میں قرأت سے پہلے پڑھی جائیں۔ اور ہرتکبیر کیساتھ ہاتھوں کو اٹھائےاورتمام تکبیروں کے درمیان یوں تسبیح پڑھی جائے ’’اللہ پاک ہے تما م تعریفیں اللہ کیلئے ہیںاور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے اے اللہ محمد ﷺاوران کی آل ؊پر رحمت نازل فرما۔ اگر اس پر مزید دعا کا اضافہ کیا جائے تو حرج نہیں ۔ پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورۂ ق ٓ یاسورہ اعلیٰ یا سورۂ غاشیہ اوردوسری رکعت میںسورۂ اقتربت الساعۃ یا سورۃ الشمس پڑھنی چاہئے ۔ اگر فاتحہ کے بعد ان سورتوں کے علاوہ کوئی اور سورہ پڑھی جائے تو بھی حرج نہیں۔ اگر کوئی جماعت کو نہ پاسکے تو دونوں نمازوں کی انفرادی طور پر ہو بہو جماعت کی طرح پڑھنا جائز ہے۔ اگر وقت نکل جائے اور قضابھی نہ پڑھے توگنہگارنہیں۔ اگر کوئی اس کی قضا ء بجا لانا چاہے تو بھی جائزہے۔ اگرتکبیرات کو چھوڑدیا جائے توبھی نماز باطل نہیںہوگی۔
عیدین کے مسنون افعال
ان دونوں میں وہ چیزیںسنت ہیں جو جمعہ میں سنت ہے مثلاً غسل کرنا ،ناپسندیدہ بو کا ختم کرنا،صفائی کرنا، خوشبولگانا،صاف ستھرا اور قیمتی کپڑے پہننا،سکون اور باوقار طریقے سے نماز کے لیے چلنا اورصحر ا کی طرف نکل پڑنا۔ عید الفطر پر نماز سے پہلے کچھ کھانا اور عید الاضحیٰ پر نماز کے بعد قربانی سے کچھ کھانا مستحب ہے۔ فطرے کی ادائیگی کیلئے نماز عید الفطر میں تاخیر اور قربانی ذبح کرنے کیلئے نماز عید الاضحیٰ میں جلدی کرنا مستحب ہے۔ دونوں عیدوں کی رات کو غروب آفتاب کیساتھ ہیپاک مقامات، مساجد، راستے،گلیوںمیںنمازعیدکی نیت تک بلند آواز سے تکبیرپڑھنا مستحب ہے ،مگر حجاج کیلئے نہیںکیونکہ ان کے حق میں تکبیر کے بدلے تلبیہ ہے۔
تکبیر
عید الفطر کے موقع پر تکبیریں مغرب، عشاء ، صبح اور عید کی نماز کے بعد پڑھی جائیں اور عید قربا ن پر یوم عرفہ کی نماز صبح کے بعد سے لیکر ایام تشریق کے تیسرے روز کی عصر تک پڑھنی چاہئے اور حجاج کرام سے مشابہت کی وجہ سے یہ تکبیریں پندرہ نمازوں تک پڑھنا زیادہ تاکیدی سنت ہے، یعنی یوم نحر کی ظہر کے بعد سے ایام تشریق کے تیسرے روز کی صبح تک یوں تکبیر پڑھے۔ اللہ بہت بڑا ہے اللہ بہت بڑا ہے اللہ بہت بڑا ہے۔ عید الفطر پر تین مرتبہ پڑھنی چاہیے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر دو یا تین مرتبہ جائز ہے اگر اس پر یہ اضافہ کیا جائے۔ اللہ بڑا ہے ساری تعریفیں اللہ کیلئے ہیںصبح و شام ہم اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ، تو بھی جائز ہے۔ اور لاالہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد پڑھے۔
اس کے بعد اگر عید الفطر میں (عَلٰی مَا ھَدَانَا)کا اضافہ کیا جائے اور عیدالاضحیٰ کی تکبیروں میں (عَلٰی مَا ھَدَانَا اَللّٰہُ اَکْبَرُ عَلٰی مَا رَزَقَنَا مِنْ بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ) یا (اَحَلَّ لَنَا مِنْ بَھِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ)کا اضافہ کیا جائے تو بہتر ہے۔