غسل جنابت


غسل جنابت ۱۔پس جنابت منی نکل آنے سے واجب ہوجاتاہے جس حال میں بھی ہو،نیند میں ہو یا بیداری میں، اختیار سے ہو یا بےا ختیار ی سے۔ اس کی علامت یہ ہے کہ اچھل کر یکے بعد دیگرے نکلے اور نکلتے وقت لذت محسوس ہوتی ہے۔ صاحب تمیز او رتجربہ کارکے مطابق اس کی بو اسی راستے نکلنے والی دیگر چیزوں سے مختلف ہوتی ہے اور تجربہ کار لوگ اس کی بو کو انڈے کی سفیدی کی بو سے تشبیہ دیتے ہیں جب وہ خشک ہوجائے ۔
۲۔ آلۂ تناسل کا سرا کسی بھی شرم گاہ میں داخل کیا جائے اگرچہ منی کا انزال نہیںہوا ہو۔ پس کوئی سو کر اٹھے اور وہ ان علامات کی حامل رطوبت محسوس کرے تو اس پر غسل واجب ہے ۔اگر یہ علامتیں نہ پائی جائیں تو وہ ودی ہےیا مذی۔