مزید دو سجدے


مزید دو سجدے

سہو کے دو سجدوں کے علاوہ دو سجدے اورہیں تلاوت کا سجدہ اور شکر کا سجدہ ۔

۱۔ سجدۂ تلاوت

سجدہ تلاوت ایک ہی سجدہ ہے ۔ اس سجدے میں نیت ،تکبیر ، تکبیر کیساتھ دونوں ہاتھوں کا اٹھانا ، تسبیح ،سجدے میں دعاپڑھنا، سر اٹھاتے وقت تکبیر پڑھنا اور سلام پھیرنے کا حکم ہے۔ اگر سجدہ کیلئے صیغہ امر استعمال ہوا ہو تو سجدہ واجب ہے۔ رکوع نہیں مثلاً سورہ النجم ،سورہ علق ،حم سجدہ ، یا صیغہ امر کے معنی میں استعمال ہوا ہو تو بھی واجب ہے مثلاً سورہ الم سجدہ میں ہے۔ سجدہ تلاوت ان مقامات پر مستحب ہے جہاں سجدہ کرنے والوں میں سے کسی کی خبر دی گئی ہو مثلاً سورۂ اعراف ،سورۂ نحل ،سورۂ بنی اسرائیل، سورۂ مریم ،سورہ حج کے دو مقامات ،سورۂ فرقان ،سورۂ نمل، سورۂ صٓ اور سورہ ٔانشقاق میں ہے۔

۲۔ سجدۂ شکر

سجدہ شکر ایک ہی سجدہ ہے جو تکبیر اورہاتھوں کو اٹھانا اور دیگرامور سے خالی ہے۔ یہ سجدہ یا تو کسی ایسی نعمت الٰہی کے ملنے پر شکر کے طور پر کیا جاتا ہے جس کی توقع نہ تھی۔ یاکسی آفت کے دور ہونے کی وجہ سے ،جس سے بچا جاتا ہے ۔ اس سجدے میںکلمات تشکر اور دعا میں سے جو چاہے پڑھے جو اس کے حال کے مطابق ہو یا اس کی زبان سے جو بھی جاری ہو جائے۔