مشترک اوقات سفر ،بارش یا مرض کے دوران اور اس جیسے کسی اور مشکل موقع پر جب سورج وسط آسمان سے ڈھل جائے تو چار رکعت کی مقدار تک وقت ظہرکی نماز کے لئے مختص ہے۔ پھر ظہر اور عصر کا وقت مشترک ہےتاہم ظہر مقدم ہے تاوقتیکہ غروب آفتاب میں صرف چار رکعت کی مقدار کا وقت رہ جائے یہ وقت عصرکیلئے مختص ہے۔ غروب آفتاب کے بعد تین رکعت کی مقدار کا وقت مغرب کی نما ز کے لیے مختص ہے اس کے بعد مغرب اور عشاء کا وقت مشترک ہوتاہے مغرب کو مقدم رکھا جائے گا یہاں تک کہ صبح صادق سے کچھ دیر پہلے چار رکعت کی مقدار کا وقت رہ جائے پس وہ وقت عشاء کیساتھ خاص ہے۔ بادلوں کے باعث مشکوک اوقات میں صبح ، ظہر اور مغرب کی نمازکو تاخیر سے پڑھنا اور عشاء اور عصر کی نمازوں کی ادائیگی میں قدرے جلدی کرنا بہتر ہے۔ گرم موسم اور گرم جگہوں پر موسم ٹھنڈا ہونے پر ظہر پڑھی جائے۔