نماز رغائب


نماز رغائب
رغائب کی نماز ایسی سنت نماز ہے جس میں دعا کی قبولیت کی (زیادہ ) امید ہے۔ یہ نماز بارہ رکعات پر مشتمل ہے۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂقدر تین بار اور سورۂ اخلاص بارہ بار پڑھی جائےاور جب سلام پھیریں اور پوری نماز سے فارغ ہوجائے تو نماز کے بعد ان الفاظ میں نبی ﷺپر ستر بار درود بھیجے۔’’ اے ہمارے رب ! نبی امی محمد مصطفیٰ ﷺاور ان کی آل ؊ پر رحمت نازل فرما۔ پھر سجدہ کرے اور اس سجدے میں یہ دعا ستر مرتبہ پڑھے۔
’’ہمارے رب اور فرشتوں وروح الامین کے رب نہایت پاک وپاکیزہ ہے‘‘پھر سجدے سے اپنا سر اٹھائے اور ستر مرتبہ پڑھے۔ پروردگارمجھے بخش دے ، مجھ پر رحم فرما مجھے ہرگناہ سے در گزر فرما جن کا تجھے علم ہے۔ بیشک توبہت زیادہ عزت اور کرم والاہے‘ پھر دوسری بار سجدہ کرے اور پہلے سجدے کی طرح تسبیح پڑھے۔ اس نماز کا وقت ماہ رجب کے پہلے جمعہ کی رات مغرب اور عشاء کے درمیان ہے۔ بہتریہ ہے کہ جمعرات کو روزہ رکھے اور روزہ ہی کی حالت میں نماز پڑھے اور عشاء کے بعد روزہ کھولے اور اسکی فضیلت سے بہر ہ مند ہو۔