نماز شب برات شب برات یعنی پندرہویں شعبان کی رات کی یہ نماز سنت ہے یہ نماز سو رکعتوں پر مشتمل ہے ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص دس مرتبہ پڑھی جاتی ہے تاکہ پوری نماز میں یہ ایک ہزار ہو جائے ۔ اس کا وقت عشاء کے بعد سے لیکر نماز صبح سے کچھ پہلے تک ہے۔ اسکی بہت زیادہفضیلت ہے اگر کسی کو استطاعت نہ ہو تو صرف چار رکعات پڑھے ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص پچیس بار پڑھے تاکہ نماز میں پوری تعداد سو مرتبہ ہو جائےاور نمازگزار اس رات کی برکت سے محروم نہ رہے۔