نکاح متعہ نکاح متعہ وہ نکاح ہے جووقتی طورپرمہر حاضر کے بدلے بغیر گواہی کے یہ دین اسلام میں صحیح ‘جائز‘ مکمل اورمشہور ہے۔رسول اللہ ﷺکے زمانے میں اس کے جائز ہونے میں کوئی اختلاف نہیں یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ دنیا سے رخصت فرماگئے اور آپ ؐنے اسے تبدیل نہیں کیا ۔ تبدیلی زمان رسول ﷺکے بعدآئی ہے۔اگر کوئی کہے کہ اسے اجماع کے ذریعے تبدیل کیاگیا ہے توبہت بڑی غلطی ہے۔کیو نکہ اکابر امت کی اکثریت نے اسے ثابت رکھا ہے ۔
اجماع کیا ہے ؟ حقیقی اجماع وہ ہے جو اختلاف سے بری ہو۔ جب کوئی رعب ودبدبہ والاحاکم کسی چیز کا حکم دے جبکہ دوسرے لوگ قتل یا ہتک عزت کے خوف سے مخالفت نہ کر پائیں تواسے اجماع نہیں کہا جاسکتا ۔ میں شریعت محمدؐیہ سے بدعتو ں کے خاتمے اور ان احکام کی احیا پرمامور ہوں جوآپ ؐکے زمانے میں رائج تھی ۔نکاح کی معینہ مدت ختم ہونے پر اس پر کنیز کی طرح عدت گزارنا ہےجوکہ آزاد عورتوں کی مدت کا نصف ہے۔