وجوب نماز کی مختلف صورتیں


وجوب نماز کی مختلف صورتیں
مجنون اگر ٹھیک ہوجائے تواس پر (عبادات )کی قضاء نہیں ہے بیہوش ہونیوالے کی مثال مجنون جیسی ہے نشئی کا حکم اس کے برعکس ہے کیونکہ اس پر قضاء او ر حد دونوں واجب ہے۔ جب پاگل، پاگل پنی سے نکل آئے بیہوش ہوش میں آئے اور حائضہ پاک ہوجائے اور موجود نماز کے لیے وقت ہو یعنی طلوع آفتاب ہونے سے پہلے دورکعت کا وقت موجود ہو توصبح کی نماز واجب ہے غروب آفتاب سے پہلے آٹھ رکعت کا وقت ہو تو ظہر و عصر واجب ہے۔ صرف چار رکعت کا وقت ہو تو صرف عصر واجب ہے ۔ صبح صادق کے طلوع سے قبل سات رکعت کا وقت موجود ہو تومغرب اور عشاء کی نماز واجب ہے ۔ صرف چار رکعت کے لیے وقت ہو تو صرف عشاء کی نماز واجب ہے۔