وضوواجب کرنیوالی چیزیں


طہارت صغری ٰ واجب کرنے والی چیزیں :
۱۔ پیشاب ۲۔ پاخانہ ۳۔ ہوا کانکلنا، ۴۔ ودی، تاہم مذی کانکلناعام لوگوں میں پایا جاتا ہے ،کیونکہ گرم مزاج لوگوںکے لیے جوانی اور کنوارہ پنی کی حالت میں مذی سے بچنا اس طرح ہے کہ رستے زخم والوں کو پیپ کے قطروں سے بچنا ۔یہ انتہائی مشکل کام ہے اس لئے معاف ہے اور وضو میں قباحت کا باعث نہیں ۔
ناپاک ہونے میں مذی منی کی طرح ہے اگر کپڑے اس سے آلودہ ہوجائے تو اس میں نماز کی ادائیگی جائزہے۔
اگر باوضو ہونے میں شک اور وضو ٹوٹ جانے کا یقین ہو تو وضو کرے اور اگر وضو ٹوٹنے میں شک اور باوضو ہونے کا یقین ہو اس حالت میں نمازپڑھناتو جائز ہے تاہم یہ پاک رہنے والوں کے لیے سزاوار نہیں ہے۔
۵۔ان میں سے ایک عقل کا زائل ہونا ،جنونیت کی وجہ سے ،بے ہوشی کیوجہ سے یا ظاہری نشہ آور اشیاء سے تاہم جو نشہ باطنی نشہ آور چیزوں سے حاصل ہوجائے مثلاً اللہ سے ملاقات اور اسے محبت کے شوق کا نشہ تو یہ نشہ باطنی پاکی کی وجہ سے ظاہری پاکی کو بڑھاتا ہے۔ لیکن یہ نشہ اللہ کے ولیوںکے ساتھ خاص ہےاور اہل ظاہر کی عقل اس میں تمیز نہیں کرسکتی۔ اسی وجہ سے کم درجے کے لوگوں کیلئے جائز نہیں کہ اعلیٰ درجے کے لوگوں کو نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے۔
یا گہری نیندسے جو نہ اونگھ ہو نہ مدہوشی جو ریاضت کرنے والوں کو حاصل ہوتی ہے ۔یہ وہ لوگ ہوتے ہیںجو باادب اطمینان سے بیٹھتے ہیں اور ظاہراً وہ قبلہ رخ ہوتے ہیں اور حقیقت میں وہ حق کی طرف ہوتے ہیں جب وہ غیب سے ان کے دل پر ضوء فشانی کرنے والی کسی خوشی کی وجہ سے مدہوش ہوجاتے ہیںاور ان کےظاہری حواس پیٹ خالی ہونے سے رک جاتے ہیںیہ صورت وضوء کیلئے باعث قباحت نہیں ۔
تاہم اگر تم بیٹھ کر یا لیٹ کر سوجائو اور پیٹ بھی بھر اہوا ہو پھرتو جاگ جانے کے بعد وضو کر لیا کر و کیونکہ نماز وضو کے بغیر جائز نہیں۔