وضو کی سنتیں


وضو کی سنتیں ۱۔ کلی کرنا ،۲۔ ناک میں پانی ڈالنا ،دونوں میں سے ہر ایک چلو بھر پانی سے ایک یا دو مرتبہ کرے ،کلی کرتے ہوئے روزہ نہ ہو تو مبالغہ کرنا جائز ہے ۔
۳۔ چہرہ اور ہاتھوں کا دو بار دھونا اور تین سے زائد نہ ہو۔
۴۔ وقت کی گنجائش کی صورت میں دانتوں کا لمبائی اور چوڑائی میں مسواک کر نا اور اگر وقت تنگ ہو تو صرف ایک پر اکتفا کرے۔ مسواک کے لیے لکڑی نہ ملنے کی صورت میں کھردرے کپڑے اور انگلیوں سے کرنا بھی جائز ہے ۔

۵۔ وضو کی ابتدا میں بسم اللہ کا پڑھنا۔ اگر بھول جائے تو درمیان میں پڑھے ۔
۶۔ گرم مقامات اورگرم موسم میں مسح کی صورت میںپورے سر کا مسح کرنا ۔
۷۔ تیز ہوائوں کے چلنے کی صورت میں گرد و غبار ہٹانے کے لئے کان کے ظاہری حصوں اور اند ورنی حصوں اور گردن کا سابقہ تری سے ہی مسح کرنا۔
۸۔ ضرورت کے بغیر کسی دوسرے سے وضو کی بجا آور ی کے لیے مدد نہ لینا۔
۹۔ رومال استعمال نہ کرنا اگر گرد و غبار یا کسی ایسی چیزکے لگ جانے کا خوف نہ ہو جس کے پاک ہونے کا یقین نہ ہو مثلاًزمین ،چٹائیاں اور بوریاں،کیونکہ ان کا خشک ہونا انکی پاکی کی مانند ہے ورنہ رومال استعمال کرے
۱۰۔ نیت کے بعد چہرہ دھوتے وقت اس دعا کو پڑھنا۔
پروردگار! اپنی نور معرفت سے میرا چہرہ منور فرما جس دن تو دوستوں کے چہروں کو منور اور دشمنوں کے چہروں کو سیاہ کر دے گا ۔
۱۱۔ دایاں ہاتھ دھوتے وقت اس دعا کو پڑھنا ۔ پروردگار! میرے نامہ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں عطا کراور میرا حساب آسان فرما ۔
۱۲۔ بایاں ہاتھ دھوتے وقت یہ دعا پڑھنا۔ اے میرے پرور دگار میرے نامۂ اعمال کو میرے بائیں ہاتھ میں نہ دے نہ ہی پیٹھ کی طرف سے ۔
۱۳۔ سر کا مسح کرتے وقت اس دعا کو پڑھنا۔ پروردگا ر اپنی مہربانی اور رحمت سے میرے سرکا سایہ فرما اور عرش کے سائے تلے مجھے چھائوں عطا فرما ۔
۱۵۔ پا ئوں کا مسح کرتے وقت یہ دعا پڑھنا۔ پرور دگار ! پل صراط پر میرے دونوں قدم کو ثابت رکھ جس دن تو بہت سے قدموں کو ثابت اور بہت سوں کو پھسلا دیگا ۔
اگرچاہے تو انکے علاوہ دیگر مناسب دعائیں بھی پڑھی جاسکتی ہیں ۔