پاکیزگی کی مختلف صورتیں


اگرکوئی شخص حلال گوشت جانور کے گوبر یا پیشاب سے آلودہ ہوجائے مثلا چرواہے یا جانوروں کے محافظ وغیرہ تو اسی حالت میں نماز جائز ہے اور از سر نو پڑھنے کی ضرورت نہیں۔
ناپاک چیز کو صاف کرنے کے لیے ہر مائع چیز کا استعمال جائز ہے مثلاًسرکہ، گلاب کا پانی ،درخت کا پانی اور میوہ جات کا رس وغیرہ ۔ صفائی کے بعد پانی بہانے سے وہ پاک ہوجائیگی کیونکہ اتنی مقدار میں صفائی کے بعد پانی سے پاکی حاصل ہوجاتی ہے ۔پانی کی تنگی کی صورت میں مائع چیز پر اکتفا کرنا جائز ہے ۔
زمین ،چٹائی اور بوریاں جو کسی ناپاکی سے آلودہ ہوجائے اور ان پر کوئی اثر موجود نہ ہوتو ان پر نماز جائز ہے کیونکہ ان کا خشک ہونا ان کی پاکی کی طرح ہے ۔
اگر موزے آلودہ ہوجائیں تو پاک مٹی رگڑنے سے صاف ہوجائیں گے اور ان کا صاف ہونا ہی پاکی کے قائم مقام ہے