پاگل کا مسئلہ


پاگل کا مسئلہ
اگر ان لوگوں میں کوئی ایسا آدمی پایا جائے جو مسلوب عقل ہوتو اس پر کوئی حکم عائد نہیں ہوتا بلکہ اس کا دل توڑنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

باحیا اور بے حیا شخص کا مسئلہ

باحیا شخص کیساتھ نرمی اور حکمت عملی سے پیش آنا اور اس کی حالت اس طرح چھپائے جس طرح وہ خود اپنے حال پر پردہ ڈالتا ہے تاہم جو شخص بے حیا ہو اسکے ساتھ حکم برعکس ہوگا.

محتسب کا نہ ہونا
بازاری ہو یا غافل۔ شہروں، دیہات، صحرانشینوں اور خانہ بدوشوں کی آبادی میں اگر محتسب نہ ہو جو نیکی کا حکم دے اور برائیوں سے روکے تو اس میں موجود تمام مکلف افراد گناہ گا ر ہونگے ۔ کیونکہ یہ حق و باطل میں تمیز کرنے والوں پر فرض کفایہ ہے جس طرح اس کا ذکر گزر چکا ہے۔