شاہ قاسم فیض بخش صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ علی پورکی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا،


29/10/2019

شاہ قاسم فیض بخش صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ علی پورکی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا، غلام حیدر چیئرمین اور اعجاز غریبی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) شاہ قاسم فیض بخش صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ علی پور، اسلام آباد کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ سابق جنرل سیکٹری عبدالحمید نے حلف لیا تقریب حلف برداری جامع مسجد شاہ قاسم فیض بخش علی پور میں ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


نئی منتخب کابینہ میں شامل عہدیداروں میں غلام حیدر سلترو چیئرمین، چوہدری محمد اسماعیل سرمو وائس چیئرمین، اعجاز حسین غریبی خپلو جنرل سیکریٹری، غلام نبی چھوربٹ وائس جنرل سیکریٹری، غلام محمد سرمو فنانس سیکریٹری، محمد افضل سرمو انفارمیشن سیکریٹری، نور علی کھانے پبلک ریلیشن سیکریٹری جبکہ دیگر ممبران میں صابر حسین اخونزادہ خپلو[ انفازمیشن سیکریٹری ون} ، علی محمد سلترو{ڈپٹی فنانس برائے نالہ جات} ، شیر علی یزدانی کریس {ڈپٹی فنانس برائے کریس کورو}، محمد سلیم ہلدی، حبیب اللہ مچلو{ڈپٹی فنانس برائے مچلو تا ہوشے}، محمد علی خپلو، فاچو محمد جعفرخپلو {ڈپٹی فنانس برائے خپلو}، محمد شمیم خشچن غورسے، حاجی محمد اسحاق سلینگ {ڈپٹی فنانس برائے سلینگ}اور ضامن علی مچلو شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کا باقاعدہ اجلاس آئندہ جمعہ کو ہوگا جس میں مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این وائی ایم علی پور کے نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی اور انہیں ہر معاملے میں ساتھ رکھا جائےگا جس سے نہ صرف نوجوانوں کو بزرگوں سے سیکھنے کا موقع میسر آئے گا بلکہ انتظامیہ کو بھی مسجد و مکتب کے معاملات چلانے میں مددگار ثابت ہونگے. اجلاس میں این وائی ایم علی پور کو آئندہ اجلاس میں باقاعدہ شرکت کی ہدایت کی گئی تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے میں نوجوانوں کو بھی شامل کیا جاسکے.


دیگر تحریریں