بلتستان: مدرسہ انوارالعلوم مچلو(مرکزی مکتب) میں‌ پُروقار تقریب انعقاد


02/04/2019

آج مورخہ ١ اپریل ٢٠١٩ کو مدرسہ انوارالعلوم صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو(مرکزی مکتب) کا چار سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر ایک پُروقار تقریب انعقاد کیا گیا۔ محفل کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوٸی، اس کے بعد مدرسے کے بچوں نے محمد اور ال محمد ع کے شان اقدس میں گلہاے عقیدت بھی پیش کیا۔ اس پروقار تقریب میں میر واعظ خانقاہ معلیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو جناب سید منیر حسین کاظمی صاحب ،جناب سید حبیب اللہ صاحب،سابق پرنسپل مدرسہ انوارلعلوم صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو و،موجودہ استاد محترم جامعہ باب العلم صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سکردو جناب شیخ حسن صاحب ،موجودہ پرنسپل مدرسہ انوارلعلوم جناب شیخ محمد آشرف عشورپی صاحب، سرکردگان مچلو اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مقریرین نے انصاف کمیٹی مچلو کے نوجوان کی اس عظیم درسگاہ کے لیے کی ہوٸی انتھک محنت اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ساتھ ہی مسلک حقہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے ان تمام بھاٸیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا ٕ کیا اور دعاٸیں دیے جنہوں نے اپنے عطیات اس عظیم درسگاہ کے لیے بیجھے۔ اخر میں دعاٸیہ کلمات کے ساتھ محفل اختتام پزیر ہوا۔
نوربخشیہ یوتھ موومنٹ مچلو۔


دیگر تحریریں