جامعہ اؕل رسول صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو میں طالبات کی تدریس کا باقاعدہ آغاز


08/08/2021

خپلو: رپورٹ حامد حسن
جامعہ آل رسول صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو میں طالبات کیلئے تدریس کا آغاز کر دیا گیا۔ پیرزادہ الحاج سید شمس الدین نے طالبات کو ابتدائی کلاس پڑھا کر تدریس کا باقاعدہ  افتتاح کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مکتب صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور زعما نے شرکت کی۔ جامعہ میں طالبات کیلئے کلاسوں کا عملی آغاز چودہ محرم الحرام سے ہوگا۔ جامعہ میں پوری ملت کی سطح پر طالبات کو داخلہ دیا جارہا ہے۔ ان کیلئے رہائش ، قیام و طعام کا مکمل انتظام ہوگا۔

جامعہ میں ابتدائی کلاسوں میں داخلے کیلئے طالبات کا انتخاب بھی عمل میں لایا جکا ہے ۔ اجلاس میں پیر زادہ الحاج سید شمس الدین کے علاوہ، علامہ شیخ یونس سلترو، علامہ سید محمد شاہ غورسوی ، سید ریاض حسین الموسوی، مولانا انور حسین کربلائی، میر واعظ خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو الحاج سید منیر حسین کاظمی، مولانا عبد اللہ نیازی مولانا سید علی کوروی، مولانا سید مبارک علی، سید عباس گلشن کبیر، صدر این وائی ایم حامد حسن، جعفر علی ایڈووکیٹ ، غلام مہدی مسرور اور دیگر نے شرکت کی۔


دیگر تحریریں