اسلام آباد:‌ مدرسہ سکینہ علی پور میں تقریب انعامات کا انعقاد


01/04/2019

 

٣١مارچ ٢٠١٩کو مدرسہ سکینہ علی پور اسلام آباد میں بچوں کے سالانہ ٹیسٹ کے نتاٸج اعلان کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کیا گیا جس میں علما ٕکرام کے ساتھ این واٸی ایم علی پور کی پوری کابینہ اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد مدرسے کے بچوں نے حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقبول اور منقبت پیش کیں۔ مہمان خصوصی جناب علامہ شیخ یونس سلتروی ،مولانا اعجاز حسین غریبی ،مولانا سخاوت ولی ،مولانا علی خاں تلیسوی ،بوا محمد علی اور صدر این واٸی ایم علی پور شعیب محمد نے شرکا ٕ سے خطاب کیا۔ پوزیشن لینے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کیے۔ سٹیج کے تمام تر زمہ داریاں مدرسے کے اساتذہ کرام نے ادا کیا۔
قرآن شریف کے ٹیسٹ میں مدثرعباس نے پہلی، عزرہ نے دوسری اور سدرہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دعوات صوفیہ امامیہ میں خلیل مہدی نے پہلی، اقرا نے دوسری جبکہ مصطفیٰ انوار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قاعدہ نوربخشی میں حبیبہ نے پہلی، ساجدہ غلام نے دوسری جبکہ سعیدہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سال کی بہترین طالبعلم کے ایوارڈ کے لیے خلیل مہدی اور ریان علی رضا کو چنا گیا۔ اخر میں علما ٕ کرام نے قرآن شریف ، دعوات صوفیہ امامیہ اور قاعدہ کے ٹیسٹ میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ شرکا ٕ کو نوروز کی مناسبت سے ابلے ہوےانڈے اور مشروبات سے تواضع کیا گیا اور اخر میں دعاٸیہ کلمات کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔


دیگر تحریریں