مچلو: نوربخشیہ یوتھ موومنٹ مچلو کے زیر اہتمام ’’یوم حسینؑ‘‘کا انعقاد


18/04/2019

مچلو: نمائندہ خصوصی (یٰسین ایڈوکیٹ) نوربخشیہ یوتھ موومنٹ مچلو کے زیر اہتمام خامس آل عبا حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعات کے موقع پر ایک پروقار جلسہ خانقا ہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو میں نہایت عقیدت و احترام سے منعقد کیا گیا۔ جلسے کی صدارت پیرزادہ سید شمس الدین الموسوی صاحب نے کی اور مہمان خصوصی پروفیسر سید حسن شاہ شگری صاحب تھے۔ جلسے میں بلتستان بھر سے عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے علمائے کرام جن میں سید منیر حسین الکاظمی میرواعظ مچلو، سید محمد شاہ غورسوی، سید شمس الدین تھگسوی اور سید ابراہیم صاحب سمیت بلتستان بھر سے جید علمائے کرام شریک ہوئے اور امام عالی مقام کی حیات مبارکہ کی مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ مفتی ملت علامہ سید محمد شاہ تھلوی نے اسلام آباد سے ٹیلیفونک خطا ب کیا اور اپنے پیغام میں محمد ؐ و ال محمد ؐ کے تعلمات پر عمل پیرا ٕ رہنے کی تلقین کرتے ہوے تمام شرکا ٕ جلسہ کا خصوصی شکریہ ادا ٕ کیا۔اخر میں صدر جلسہ پیرزادہ سید شمس الدین نے اپنے خطبہ صدارت میں تعلیمات نوربخشیہ کی ترویج کے لیے علما ٕ کرام اور نوجوانوں کو ہمہ وقت تیار رہنے پر زور دیا۔



دیگر تحریریں