پیرزادہ سید شمس الدین ، شیخ محسن اشراقی،مولانا الطاف ، آخوند تقی اور مولانا مبشر عزیز کا مختلف علاقوں میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب


02/07/2021

جمعہ کے اجتماعات سے علمائے کرام کا خطاب

پیرزادہ سید شمس الدین ، شیخ محسن اشراقی،مولانا الطاف ، آخوند تقی اور مولانا مبشر عزیز کا مختلف علاقوں میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب
پیر زادہ سید شمس الدین نے سرموں میں ، علامہ شیخ محسن اشراقی نے ہلدی میں ، مولانا الطاف سلتروی نے سلینگ میں ، آخوند تقی نے خپلو بالا میں, مولانا سرفراز احمد نے کریس میں اور مولانا مبشر علی عزیز سینوی نے محمود آباد کراچی میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔
[رپورٹ :حامد حسن، شاہد اقبال ، مظاہر حسین سے ]
پیر زادہ سید شمس الدین نے سرموں میں ، علامہ شیخ محسن اشراقی نے ہلدی میں ، مولانا الطاف نے سلینگ میں ، آخوند تقی نے خپلو بالا میں اور مولانا مبشر عزیز نے محمود آباد کراچی میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ دو جولائی 2021ءکو جانشین پیر صوفیہ امامیہ نوربخشیہ علامہ پیرزادہ سید شمس الدین تبلیغی دورے کے سلسلے میں علاقہ سرموں گئے اور وہاں جمعہ کا خطبہ پڑھا۔ بعد از جمعہ علاقے کے سرکردگان سے ملاقات کی اور مسلکی امور پر بات چیت کی ۔جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کی نائب مہتمم علامہ شیخ محمد محسن اشراقی خصوصی دعوت پر ہلدی گئے اور خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ہلدی میں خطاب کرتے ہوئے جوانوں سے تاکید کی کہ موبائل کا صحیح استعمال کیا جائے ۔جمعہ کے بعد عید گاہ میں بھی خطاب فرمایا ۔ علامہ شیخ محسن کے ساتھ ان کے کئی شاگرد بھی ہمراہ تھے ۔ ساتھ ہی آخوند محمد تقی ڈنس نے خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو بالا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ مولانا الطاف حسین سلتروی نے خانقاہ معلی سلینگ میں جمعہ کا خطبہ دیا ۔ نیز آج کے دن جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کے ایک اور نئے طالب علم مولانا مبشر علی عزیز سینوی نے جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی میں اپنا پہلا خطبہ دیا۔جمعہ کے بعد اہل علاقہ اور مدرسے کے طلاب کی طرف سے ہار پہنائے گئے ۔ علاوہ ازین مولانا سرفراز احمد نے کریس کی خانقاہ معلی میر مختار اخیار میں اپنا پہلا خطبہ دیا۔  ان تمام علمائے کرام نے معاشرے سے برائیوں کے خاتمے پر زور دیا نیز مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کی تعمیر و ترقی میں ہر ایک کو کوشش کرنے کی تلقین کی ۔ ساتھ ہی مسلک کے اندر اتحاد و اتفاق اور مملکت خداداد پاکستان کی استحکام و سلامتی کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں ۔


دیگر تحریریں