پیرزادہ سید شمس الدین کا آخوند علی حسن (ہندوستان) کی وفات پر اظہار تعزیت


05/09/2020

جانشین پیر و رہبر علامہ الحاج پیرزادہ سید شمس الدین نے مدرسہ نوربخشیہ ڈھیرہ دون امباڑی ہندوستان کے ناظم اعلیٰ اور مسلک نوربخشیہ کے خادم آخوند علی حسن کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا- پیرزادہ صاحب نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آخوند علی حسن ہندوستان میں نوربخشیوں کی پہچان سمجھے جاتے تھے وہاں پر نوربخشیوں کو متحد کرنے اور مدرسے کی تعمیر و ترقی میں مرحوم کا بڑا کردار رہا ہے – کئی بار زیارت کے مواقع پر ایران میں ان سے ہماری تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں تھی جن میں مرحوم نے ہمیشہ مسلک کی خدمت اور عصر حاضر کے پیر طریقت سمیت سلسلہ ذھب کے پیران پیر کی پیروی کرنے پر زور دیا تھا – آج ان کی وفات سے ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے – جناب سید شمس الدین نے مرحوم کے حق میں دعائے خیر بھی کی ۔


دیگر تحریریں