پیرزادہ سید شمس الدین کا سید مہدی شاہ میر واعظ ہلدی کی وفات پر اظہارِ تعزیت


27/11/2020

مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے رہبر حضرت سید محمد شاہ نورانی مدظلہ کے جانشین الحاج پیرزادہ سید شمس الدین الموسوی نے مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے بزرگ عالم دین، خانقاہ معلیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ہلدی کے میرواعظ الحاج سید مہدی شاہ الموسوی کی اچانک وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے. اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں‌ںے کہا کہ کہ مرحوم خوش اخلاق، شیرین سخن اور حق گو عالم دین تھے، ان کی وفات سے مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کیلئے بڑا نقصان ہے – مسلک حقہ کے لیے مرحوم کی گرانقدر خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی – انہوں نے مرحوم کے لواحقین خصوصاً ان کے بیٹے سید شمیم، سید نعیم, سید محمد شاہ اور ہلدی کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں- پیرزادہ صاحب نے مرحوم کی ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل کے لیے خصوصی دعا بھی کی –

 


دیگر تحریریں