پیر زادہ سید شمس الدین کا آخوند محمد تقی الحسینی کی وفات پر افسوس کااظہار


17/05/2020

کریس: سلسلہ ذہب کے پیر طریقت ،مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے رہبر حضرت سید محمد شاہ نورانی مد ظلہ کے جانشین پیرزادہ علامہ سید شمس الدین موسوی نے علاقہ کھرکوہ کے امام جمعہ و الجماعت اور معروف عالم دین الحاج آخوند محمد تقی الحسینی کی وفات کا گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخوند محمد تقی نے اپنی پوری زندگی محمد و آل محمد علیہم السلام کی تعلیمات کی تبلیغ و ترویج میں صرف کی ۔ انہوں نے نوربخشی بعض اہم کتابوں کا اردو میں ترجمہ کرکے قوم پر بڑا احسان کیا تھا جسے پیروکاران نوربخشیہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ پیر زادہ نے مزید مصیبت کی اس گھڑی میں آخوند مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔


دیگر تحریریں