چار خانقاہوں پر نئے خطیب جلوہ افروز


25/06/2021

چار خانقاہوں پر نئے خطیب جلوہ افروز
(رپورٹ: اقبال انجم سے)
کراچی، کریس، کورو اور کھانے میں جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کے طلاب کرام نے خطبہ جمعہ پڑھنے کا شرف حاصل کیا –
تفصیلات کے مطابق مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے غیور عوام کے دیے ہوئے چندہ، عطیات، زکواۃ اور دیگر صدقات رنگ دیکھانے لگے – گذشتہ ایک مہینے سے مختلف خانقاہوں اور جامع مساجد پر نئے خطیب اور علمائے کرام کا خطبہ دینے کا سلسلہ جاری ہے _ مورخہ 25 جون 2021ء کے جمعہ کو مرکزی جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی میں جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کے طالب علم مولانا کرامت حسین سبحانی مچلوی نے، خانقاہ معلیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کھانے میں کراچی مدرسے کے طالب علم مولانا کلیم اللہ کے، خانقاہ معلیٰ میر مختار اختیار کریس ميں کراچی مدرسے کے ہی طالب علم مولانا شبیر حسین کریسی نے اور خانقاہ معلیٰ کورو میں کراچی مدرسے کے طالب علم مولانا سرفراز احمد نے خطبہ پڑھا- مختصر عرصے میں اس علمی کامیابی کو دیکھ کر مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے عوام نے علامہ شیخ سکندر حسین صاحب اور علامہ شیخ محسن اشراقی صاحب اور کراچی انجمن اور بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین کا شکریہ ادا کیا –


دیگر تحریریں