کورونا وبا؛ اس وقت انسانیت کے لئے سوچنے اور کام کرنے کی ضرروت ہے؛ پروفیسر سید حسن شاہ شگری


24/03/2020

کورونا وبا؛ اس وقت انسانیت کے لئے سوچنے اور کام کرنے کی ضرروت ہے
اللھم عافینا بلاء الدنیا و عذاب الاخرۃ و اصرف عنا شرالدنیا و شرالاخرۃ
یہ ایک امتحان خداوندی ہے۔ کُل انسانیت آزمائش میں مبتلا ہیں۔ اس وقت اپنی ذات اور عصبیت کے حصار سے نکل کر انسانیت کے لئے کام کرنے اور سوچنے کی ضرورت ہے۔
لی کل شیء یضر فاجتنبۃ ’جو چیز نقصاندہ ہے اس سے بچنا ضروری ہے۔‘ ارشاد خداند ہے يا أَيُّهَا الَّذينَ آمَنُوا لا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَ عَدُوَّکُمْ أَوْلِياءَ ’’اے ایمان والو! میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ‘‘وَمَن يَتَّخِذِ الشَّيْطَانَ وَلِيًّا مِّن دُونِ اللَّهِ فَقَدْ خَسِرَ خُسْرَانًا مُّبِينًا ’’جس کسی نے اللہ کے علاوہ شیطان کو دوست بنایا تو تحقیق کھلم کھلا نقصان پایا‘‘۔
دشمن سے دور رہنا اور بچ کے رہنا ضروری ہے۔ وہ دشمن جان و مال کا ہو، دین و ایمان کا ہو، جسم و صحت کا ہو، وہ شیطان کی شکل میں ہو یا شیطان نما انسان کی شکل میں ہو، زہر ہو یا کورونا جیسے وائرس کی شکل میں ہو؛ ان سے بچنا، دور رہنا اور احتیاط کرنا ضروری واجب ہے۔
کورونا وائرس ایک چھوتی بیماری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ وائرس فضا میں نہیں بلکہ چیزوں کی سطح پہ لگی رہتی ہے جس سے (دوسرے انسانوں میں) پھیل سکتا ہے۔ ہر شخص ایک دوسرے سے ایک گز کا فاصلہ رکھے، ہاتھ ملانے، بغل گیر ہونے سے گریز کرے۔ قرنطینہ اور آئسولیشن میں قید ہونے سے قبل اپنے آپ کو گھروں میں مقید رکھے۔ اپنے آپ پر کرفیو کی حالت طاری کرے قبل اس کے مجبوراً حکومت اور انتظامیہ کو کرفیو لگانا پڑھے۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ دن میں پانچ مرتبہ وضو کرے اور صابن سے میل کچیل دور کرے۔ جس طرح ہمیشہ باوضو رہنے سے گناہ سے دور رہتا ہے، توبہ کو تقویت ملتی ہے۔ غیبت، بہتان، افترا، لغو میں پڑے رہنے سے بہتر ہے عبادت اور ذکر و اذکار میں مشغول رہے۔ ناول اور افسانے پڑھنے سے بہتر ہے تلاوت قرآن کرتے رہے۔ غنیٰ اور گنگناتے رہنے سے بہتر ہے حمد و ثنا اور منقبت پڑھتے رہے۔
کورونا ہو یا کوئی اور مہلک وائرس ہو طبعی بیماری ہو یا روحانی بیماری، ان سب کا علاج توبہ و استغفار ہے، رب کی طرف رجوع ہے۔ پھر بھی ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے۔ لکل مرض دواء ولکل دواء دعاء ’’دوائی کے ساتھ ساتھ دعا بھی ضروری ہے‘‘۔ اس مشکل مرض کے لئے نماز فجر کے بعد گڑگڑاتے ہوئے ٹوٹے دل کے ساتھ آنسووں کی روانی میں ساٹھ مرتبہ یہ دعا پڑھے۔ انشا اللہ شفا ہوگی۔
وکفیٰ باللہ ولیا وکفیٰ باللہ نصیرا وکفیٰ باللہ حسیبا و کفیٰ باللہ علیما و کفیٰ باللہ وکیلا و کفیٰ باللہ شہیدا وکفیٰ بربک بذنوب عبادہ خبیراً بصیراً۔


دیگر تحریریں