مکروہات نماز


نماز کے اندر مکروہ چیزیں یہ ہیں۔
۱: دائیں بائیں مڑکر دیکھنا ۔
۲: سجدہ گاہ کو پھونک مارنا ۔
۳: داڑھی سے کھیلنا ۔
۴: انگلیاں چٹخانا ۔
۵: بالوں کا گچھا بنانا ۔
۶: ناک صاف کرنا ۔
۷: تھوک پھینکنا یا منہ میں روک رکھنا ۔
۸: کھنکارنا ۔
۹: آنکھوں کو دیر تک بند رکھنا ۔
۱۰: تنگ موزہ پہننا ۔
۱۱: انگڑائی لینا ۔
۱۲: بول و براز کی حاجت ہوتے ہوئے نماز میں مشغول ہوجانا ۔
۱۳: آہ آہ کرنا بشرطیکہ یہ محبت الٰہی کی آگ میں جلنے کی وجہ سے نہ ہو ۔
۱۴۔ سلام کا جواب دینا۔
۱۵: چھینکنے والے کو دعا دینا ۔
۱۶: غیر ممنوع صورتوں میں دعا کرنا ۔