نماز عرس رسول اللہ ؐ


نماز عرس رسول اللہ ؐ
بارہ ربیع الاول کے دن صبح سورج نکلنے سے لے کر چاشت تک بارہ رکعت چھ سلام کے ساتھ نماز عرس رسول اللہ ؐ پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ قدر تین مرتبہ اور سورۂ اخلاص سات مرتبہ پڑھیں۔ نیت یہ ہے ۔
اُصَلِّیْ صَلٰوٰۃَ عُرْسِ رَسُوْلِ اللّٰہِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ ۔
سلام پھیرنے کے بعد سورۂ والضحیٰ چالیس مرتبہ‘ سورۂ اخلاص چالیس مرتبہ اور درود سو مرتبہ پڑھیں۔ پھر سجدۂ شکر میں جاکر اپنی دینی اور دنیوی مرادوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرے۔ اس کی حاجت پوری ہوگی۔
حدیث میں ہے کہ اس نماز کے پڑھنے والے کے چھ سو سال کے گناہ ہوں کو عفو کیا جائے گا۔