نماز اشراق


نماز اشراق یا شکر النہار
سورج نکلنے کے بعد چار رکعت دو سلام کے ساتھ اس نیت سے پڑھیں۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ الْاِشْرَاقِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ۔
ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص پانچ مرتبہ پڑھیں۔ سلام کے بعد مندرجۂ ذیل دعا پڑھیں۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی حُسْنِ الصَّبَاحِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ حُسْنِ الْمَبِیْتِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی حُسْنِ الْمَسَآئِ ۔
یہ نماز شکرالنہار کے نام سے بھی دورکعت پڑھی جاسکتی ہے۔ نیت یوں کی جائے۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ شُکْرِ النَّہَارِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ۔
ثواب: اس نماز کی باقاعدگی سے پڑھنے والے کو صبح سے لے کر شام اللہ تعالیٰ کی عبادت میںمصروف رہنے کا ثواب عطا ہوتا ہے۔