نماز قضائے عمری


نماز قضائے عمری
فرمان رسالت ؐ کے مطابق اگر کسی کی بے شمار نمازیں قضا ہو چکی ہوں اس کو چاہئے کہ رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کے دن سنت جمعہ سے پہلے چار رکعت ایک سلام کے ساتھ نماز نفل پڑھے۔نیت یوں کی جائے۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ النَّفْلِ اَرْبَعَ رَکْعَاتٍ تَکْفِیْراً لِّقَضَائِ الَّتِیْ فَاتَتْ عَنِّیْ فِیْ جَمِیْعِ عُمْرِیْ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ۔
ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیت الکرسی ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھے۔ سلام کے بعد سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر مندرجۂ ذیل دعا دس مرتبہ پڑھیں۔
اَللّٰہُمَّ یَا سَابِقَ الْفَوْتِ یَا سَامِعَ الْصَّوْتِ یَا مُحْیِیَ الْعِظَامِ بَعْدَ الْمَوْتِ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ وَّاجْعَل لِّیْ فَرَجًا وَ مَخْرَجًا مِمَّا اَنَا فِیْہِ فَاِنَّکَ تَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَ اِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَآ اَقْدِرُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ۔ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَ تَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعَزُّ الْاَکْرَمُ یَا سَتَّارَ الْعُیُوْبِ یَا غَفَّارَ الذُّنُوْبِ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ آلِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
تسبیحات زہرا ؑ سے فارغ ہوکر سجدہ شکر میں بارگاہ الہٰی سے اپنی حاجت طلب کریں۔
نوٹ: قضائے عمری کی یہ نماز فرض نمازوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کا کفارہ ہے۔ اس نماز کی ادائیگی سے نماز کی قضا پوری نہیں ہوتی۔ فوت شدہ نمازوں کی قضا پڑھنا ہر صورت میں ضروری ہے۔