نماز نوم


یہ نماز دو رکعت ایک سلام پر رات کو سونے سے پہلے پڑھی جاتی ہے پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۂ اَمَنَ الرَّسُوْلُ سے لے کر تا آخر ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص پندرہ مرتبہ پڑھے۔ دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۂ
قُل اِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ یُوْحٰی اِلَیَّ اَنَّمَا اِلٰہُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ فَمَنْ کَانَ یَرْجُوْا لِقَآئَ رَبِّہٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلاً صَالِحاً وَّلَایُشْرِکْ بِعِبَادَۃِ رَبِّہٖ اَحَداً ۔
ایک مرتبہ اور سورۂ اخلاص دس مرتبہ پڑھے۔
نیت یوں کی جائے
اُصَلِّیْ صَلٰوۃَ النَّوْمِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ ۔
۱: اللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کے تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے اگرچہ اس کے گناہ دریا کے جھاگ کے برابر کیوں نہ ہو۔
۲: دو لاکھ مرتبہ عمرہ ادا کرنے کا اجر ملے گا۔
۳۔ دوزخ کے حقدار ہونے والے اسی ہزار افراد کی سفارش کرکے بہشت میں داخل کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
۴۔ ہزار بیماروں کی تیمارداری کرنے کا ثواب ملے گا۔
۵۔ ہزار جنازوں کی مشایعت کا ثواب ملے گا۔
۶۔ ہزار دینار اللہ کی راہ میں صدقہ دینے کا ثواب ملے گا۔
۷۔ ہزار اونٹ اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا ثواب ملے گا۔
۸۔ ہزار غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔
۹: ہزار برہنہ لوگوں کو کپڑا پہنانے کا ثواب ملے گا۔
۱۰: ہزار بھوکوں کو کھانا کھلانے کا ثواب ملے گا۔
۱۱: چار آسمانی کتابوں کی تلاوت کا ثواب ملے گا۔