قربانی


قربانی
ثُمَّ یَنْصَرِفَ اِلٰی رَحْلِہِ بِمِنیً وَّیَنْحَرَ مَاکَانَ عَلَیْہِ وَاجِبًا کَدَمِ التَّمَتُّعِ اَوْ مُسْتَحَبًّا کَدَمِ الْقِرَانِ وَلَا دَمَ لِلاِفْرَادِ وَالْمُفْرِدُ اِذَا اَرَادَ دَمًا ضَحّٰی۔ وَالْاُضْحِیَّۃُ مُسْتَحَبَّۃٌ اَیْضًا لِلْحُجَّاجِ وَلِغَیْرِھِمْ مَعَ الْیُسْرِ فَیَنْبَغِیْ اَنْ یَّاْکُلَ ثُلُثَھَا وَیَھْدِیَ ثُلُثَھَا وَیَتَصَدَّقَ ثُلُثَھَا۔
پھر منیٰ میں اپنے سامان کے پاس واپس آئے اور یہاں واجبی قربانی دے ۔ اگر واجب ہو مثلا تمتع کی قربانی یا مستحب قربانی دے مثلا قران کی قربانی حج افراد میں قربانی نہیں۔ اگر حاجی مفرد قربانی دینا چاہے تو دے سکتا ہے ۔قربانی حاجیوں اور دیگر لوگوں کے لیے مستحب ہے اگر گنجائش ہو ۔ قربانی کے گو شت کا ایک تہائی حصہ کھائے ایک تہائی حصہ ہدیہ کرے اور ایک تہائی حصہ صدقہ کرے ۔