قیامت کودوبارہ زندہ کئے جانے پراعتقاد


ویجب ان تعتقد ان اللّٰہ یحی العظام الرمیم فی القیمۃ العظمی ویفیض علی کل جسد روحہ وینشی ء الناس کما انشأھم اول مرۃویکون ذالک بعد حین ولکن الانسان اذامات فینعم ویعذب بالبدن المکتسب الاخروی المثالی بلاتراخ ۔
اس بات پر اعتقاد رکھنا واجب ہے کہ اللہ تعالی سڑی ہوئی ہڈ یوں کو قیامت عظمیٰ کے دن دوبار ہ زندہ کر یگا اور ہر جسم میں اس کی روح ڈالی جائیگی اور لوگوں کو اس طرح دوبا رہ کھڑا کردینگے جس طرح انہیں اس سے پہلے کھڑ ا کر دیا تھا اور یہ واقعہ ایک زمانہ گزرنے کے بعد ہوگا تاہم جب انسان مرجا تا ہے تو اسے نظام آخرت سے مطابقت رکھنے والے کسی اکتسابی بدن کی شکل نعمتیں دی جا تی رہیں گی یا عذاب میں مبتلا رہے گا