نوربخشیہ365: ایک تعارف


تحریر


نوربخشیہ365: ایک تعارف
اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ بَعَثَ الْأَنْبِیَآئَ وَ الْمُرْسَلِیْنَ مُبَشِّرِیْنَ وَ مُنْذِرِیْنَ لِلْأُمَمِ وَخَتَمَھُمْ بِنَبِیِّنَا وَ رَسُوْلِنَا مُحَمَّدٍ صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیْہِ و اٰلِہٖ وَ سَلَّمَ
اکیسویں صدی کی ایجادات و اختراعات نے عقول انسانی کو ورطِ حیرت میں ڈال دیاہےانہی ایجادات کے سبب دنیا سمٹ کر ہاتھوں میں آگئی ہے اور یہ ایجادات انسانوں کے لیے جز لاینفک اور ضرورت زندگی بن گئی ہے۔تن آسانی اور سہل انگاری نے انسانوں کو مفلوج کردیا ہے ایسےمیں اہل خواص کے علاوہ عوام میں کتابوں کی ورق گردانی،کتابیں پڑھنےاورکتابیں خریدنے کا جزبہ بالکل ماند پڑھ چکا ہے اور یہ رواج تقریباً متروک ہوچکا ہے تو ہم نے سوچاکیوں نہ ایسی کوئی ایپلیکیشن بنائی جائے کہ جس میں سال کے ۳۶۵ دنوں میں ایک نوربخشی کے لیے درپیش مسائل، وظائف، اوراد، احکام، اعتقادات اور تاریخ و سیرت و احادیث سے متعلق کچھ منتخب کتابوں کا مجموعہ پیش کریں، جو ہر موبائل کی زینت بنے ، اور مسائل کے حل کے لیے باآسانی رجوع کرسکیں۔یاد رہے کہ ہم نے یہ ایپ ۱۵ نومبر ۲۰۲۰کو لاونچ کیا تھا اور الحمدللہ تشنگان علم نے خوب پسند کیااور اہل نظر نے خوب سراہا اور دیکھتے ہی دیکھتےاس قلیل مدت میں دنیا کے گوش وکنار سے ہزاروں لوگوں نے اس ایپلیکیشن کو حرز جاں بنایا اوراس سے مستفید ہونے کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم اس ایپ کا نیا ورژن آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔امید ہے صارفین اس سے استفادہ کریں گے۔
وجہ تسمیہ:
ہم نے تفکر غامض انتہائی غور وخوص اور اہل نظر کے ساتھ باہمی مشاورت سے اس ایپلیکیشن کا نام نوربخشیہ 365 رکھا ہےتاکہ یہ نام اسم بامسمیّٰ ثابت ہو۔بادی الرای میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے اس ایپلیکیشن کا نام نوربخشیہ 365 کیوں رکھا اس کی وجہ تسمیہ کیا ہے؟
تو جواب عرض ہے !ہم نے تصوف و عرفان کے معتبر و مستند نام،سلسلہ ذھب کے سرخیل ، سلسلہ ذھب کے معروف فقیہ نامدار شاگرد خواجہ اسحاق ختلانی شاہ سید محمد نوربخش رح سے منسوب نوربخشیہ رکھا۔
۳۶۵ کا لاحقہ اس لیے کہ سال کے 365 دن میں ایک نوربخشی کے لیے در پیش اعتقادی اور شرعی مسائل سمیت سلسلہ ذھب کے بزرگان کی منتخب احادیث اور رسائل کو شامل کیا ہے۔ان دونوں مناسبتوں کی وجہ سے نوربخشیہ 365رکھا ہے۔ اور ہم نے صارفین کی سہولت کے لیےاس ایپلیکیشن کو چار حصوں میں تقسیم کیا ہے تاکہ وہ باآسانی مطلوبہ ہدف تک رسائی حاصل کر سکیں۔
حصہ اول قرآن:
قرآن اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور تمام انسانوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ہمارا بحیثیت مسلمان قرآن کے ساتھ شب و روز کا تعلق ہےلہذا ہم نے صارفین کی سہولت کے لیے اس ایپ میں قرآن مجید کوسات حصوں میں تقسیم کیا ہے۔
۱۔ بترتیب جز و پارہ:یہاں آپ قرآن مجیدکی تلاوت پاروں کی ترتیب سے کرسکتے ہیں۔
۲۔بترتیب سورہ:یہاں آپ قرآن مجیدکی تلاوت سورۃ کی ترتیب سے کرسکتے ہیں۔
۳۔دعائے ابتداء و ختم قرآن:یہاں کلک کرکے آپ دعائے ابتداء و ختم قرآ ن پڑھ سکتے ہیں۔
۴۔سجدہِ قرآنی :یہاں کلک کرکےآپ قرآن کےواجب و مسنون سجدوں کے طریقہ و آداب سے آشنائی حاصل کرسکتے ہیں۔
۵۔بک مارک : اس فیچرر کو آپ نوٹ بک کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں یعنی ایپ میں نشان زد کیے ہوئے مطالب کو یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
۶۔تلاش : اس فیچرر کے ذریعے سے آپ قرآن مجید کی کوئی بھی عبارت و کلمہ الگ الگ اور ایک ساتھ عربی و اردو دونوں زبانوںمیں تلاش کرسکتے ہیں۔
۷۔رموز و اقاف: یہاں کلک کرکےآپ قرآن مجید کے رموز و اوقاف سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔
نوٹ:اس ایپ میں موجود قرآن مجید کا اردو ترجمہ علامہ سید علی الموسوی صاحب کا ہے۔
حصہ دوم احکام:
اس عنوان کے تحت ہم نے اس میں دو کتابوں کو شامل کیا ہے۔
۱۔ الفقہ الاحوط :سلسلہ ذھب کے مشہور و معروف عارف و امام الفقهاء نامدار شاہ سید محمد نوربخش قہستانی رح کی شاہکار احکام کا مجموعہ ہےجو ۵۳ ابواب پر مشتمل ہے اور طہارت سے لے کر ارث تک کے تمام مسائل کو مفصل اندا ز میں بیان کیاہے۔ سلسلہ ذھب میں پہلی بار شاہ سید محمد نوربخش قہستانی نے فقہ لکھی اور مذھب نوربخشیہ کے موجد قرار پائے۔
۲۔دعوات شریف:اس کو ہم نے دو حصوں میں تقسیم کیا ہےاور یہ کتاب عالم اسلام کے معروف و مشہور عارف و مبلغ حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی رح کے رشحات قلم میں سے ہے۔
۱۔اوراد و وظائف:اس حصے میں دنوں کے مخصوص وظائف،صلاۃ خمسہ کے بعد پڑھی جانے والی دعائیں مثلاً اوراد خمسہ،اوراد صبحیہ ،فتحیہ اور عصریہ اور رمضان میں روزانہ پڑھی جانے والی دعائیں ،ذکر خفی و ذکر جلی کا طریقہ وغیرہ شامل ہیں۔
۲۔غیر اوراد و وظائف:اس حصے میں وضو وغسل کے واجبات و مسنونات اور اس کے آداب و طریقے،میت کے احکام،خطبہ نکاح و طریقہ نکاح ،واجب و نوافل اورمخصوص ایام کی نمازوں کے آداب و طریقے اور نیت ،ایام نحس و بد کے بارے میں تفصیل موجود ہیں۔
حصہ سوم اعقادات:
سلسلہ ذھب کے مشہور و معروف عارف وامام المتکلم شاہ سید محمد نوربخش قہستانی رح کی شاہکارکتاب کتاب الاعتقادیہ کو شامل کیا ہے جس میں توحید سے معاد تک کے تمام اعتقادی مسائل موجود ہیں۔
حصہ چہارم احادیث و رسائل:
اس میں ہم نے کتابوں کو مصنف کی ترتیب سےدرجہ بندی کی ہے:
۱۔ ا میر کبیر سید علی ہمدانی رح:
۱۔سادات نامہ: مترجم علامہ سید بشارت حسین تھگسوی صاحب
۲۔السبعین فی فضائل امیر المومنین : مترجم علامہ غلام عباس کوروی صاحب
۳۔رسالہ خواص اہل باطن و رسالہ اسناد حلیہ رسول صلیٰ اللہ علیہ و آلیہ وسلم: مترجم علامہ سید بشارت حسین تھگسوی صاحب
۴۔منہاج العارفین : مترجم علامہ شیخ سکندر حسین صاحب
۵۔جواہر الایمان چھل حدیث : مترجم مولانا اعجاز حسین غریبی صاحب
۶۔چھل حدیث در فضائل امیر المومنین : ایضاً
۷۔رسالہ الناسخ و المنسوخ و رسالہ وجودیہ: مترجم علامہ سید بشارت حسین تھگسوی صاحب
۲۔حضرت امام العارفین شاہ سید محمد نوربخش قہستانی رح:
۱۔رسالہ معراجیہ: مترجم علامہ سید بشارت حسین تھگسوی صاحب
۲۔رسالہ شرح حدیث عماّ: ایضاً
۳۔رسالہ تفسیر آیہ لقاءاللہ: ایضاً
۴۔رسالہ عوالم خمسہ: ایضاً
۳۔شیخ علاؤالدولہ سمنانی رح:
۱۔تبیین المقامات و تعیین الدرجات : مترجم علامہ سید بشارت حسین تھگسوی صاحب
۲۔رسالۃ فی الفتوۃ: ایضاً
۴۔پیر طریقت نجم الدین کبریٰ رح:
۱۔منہاج السالکین : مترجم علامہ حسن شاد صاحب
۷۔الاصول العشرہ : مترجم مولانا اعجاز حسین غریبی صاحب
متفرقات:
۱۔قطب عالم امکان :مؤلف علامہ سید علی الموسوی صاحب
۲۔عقائد نوربخشیہ سوالاً وجواباً:مصنف علامہ شیخ محمد محسن اشراقی صاحب
۳۔ماخذ فقہ احوط اور جدید مسائل کا حل:ایضاً
۴۔نوربخشی قائدہ اول :ایضاً
۵۔ نوربخشی قائدہ دوم :ایضاً
کے اپشن پر کلک کر کے آپ سلسلہ ذھب کے بزرگان دین کی مختصر سوانح حیات کا مطالعہ کیجیئے۔ “بزرگان دین”۶۔
۷۔محافل و مجالس کے اپشن پر کلک کر کے آپ سال بھر کی تمام مناسبتوں کودیکھ سکتے ہیں۔
نوٹ:مزید کتابوں کو وقت کے ساتھ اضافہ کرتے رہیں گے۔اس امید کے ساتھ کہ متلاشیان علم و دانش و ارباب حل و عقدہماری اس کاوش میں ہمارا ساتھ دیں گےاور اپنی ذرین آراء سے ہمیں آگاہ فرمائیں گےتاکہ ہم اس کو بہتر سے بہتر کر سکیں۔
کچھ ٹیم کے بارے میں:
خاکسار (محمد مہدی بلغاری)اور میرے عزیز دوست وسیم حسن سرموی نے جب سے سافٹ وئیر انجینیرنگ کے شعبےمیں قدم رکھا تب سے اس کی اہمیت و افادیت کا شدت سے احساس ہوااور ہم نے ایک ایسی ایپلیکیشن بنانے کا خواب دیکھا کہ جس میں سال کے ۳۶۵ دنوں میں ایک نوربخشی کے لیے درپیش تمام مسائل کا حل موجود ہوالحمدللہ مسلسل جدوجہد کے بعد چار ماہ کی قلیل مدت میں ہمارا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔اس عظیم مقصد کی تکمیل پر سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا نہایت شکر ادا کرتے ہیں ثانیاً ان تمام احباب کا شکر یہ ادا کرتےہیں کہ جنہوں نے ہر گام پر ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرتے رہے۔بلخصوص انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ کراچی ،علامہ حسن شاد صاحب ،شاہد اقبال خپلوی سابق صدر این ایس او،مظفر حسین موجودہ صدر این ایس او،حر عباس، شفاعت علی بلغاری اور نوربخشیہ ڈاٹ کام کی ٹیم کے شاکر و ممنون ہیں۔
اس ایپ کو کہاں سے ڈانلوڈ کریں؟
اس ایپلیکیشن کو ڈاونلوڈ کرنے کے پلے سٹور پر Noorbakhshia365 لکھ کر سرچ کریں اور اپنے موبائل میں انسٹال کریں ۔
ایپلیکیشن ڈاونلوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں
اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنی تعلیمات کو دنیا کے گوش و کنار میں پہنچانےمیں ہمارا ہاتھ بٹائیں۔ہم سے رابطہ کرنے کے لیے noorbakhshia365@gmail.com پر ای میل کریں۔
والسلام علی من التبع الھدیٰ
ٹیم نورنخشیہ 365