آہ۔ اخوند محمد حسین انتقال کر گئے


25/04/2018

موت العالِم موت العالَم
مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کی انتہائی قابل احترام شخصیت عاشق اہل بیت، عالم باعمل خانقاہ سکردو کے سابق امام جمعہ والجماعت آخوند محمد حسین (المعروف بوا حسین) خپلوی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں ــ
انا للہ و انا الیہ راجعون
ان کے انتقال پرملال پر نوربخشی مسلک ایک عالم باعمل، شریف النفس، صاحب اخلاق حسنہ اور شفیق و مہربان شخصیت سے محروم ہوگیا ہے. غم کے موقع پر ہم جناب مولانا غلام حسن حسنو، جناب محمد رضا اخوند زادہ اور موسی و دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں‌کہ اللہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں‌جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کا صبر جمیل عطا کرے. آمین

 


دیگر تحریریں