بلتستان بھر سے معتقدین ہزاروں کی تعداد میں پیر طریقت سے عید ملنے ریلی کی شکل میں کریس تشریف لائے۔


07/06/2019

 عید کے دوسرے دن بلتستان بھر سے صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے علمائے کرام۔سادات عظام۔بزرگ حضرات اور این وائی ایم کے غیور نوجوانوں کی بڑی تعداد پیر طریقت الحاج سید محمد شاہ نورانی مدظلہ العالی صاحب سے عید ملنے اور ان کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے کریس تشریف لائے۔

 

 

بلتستان بھر سے معتقدین ریلی کی شکل میں تشریف لائے۔
پیر طریقت صاحب سے عید ملنے کے بعد تمام عوام الناس کے لئے ظہرانے کا بندوبست تھا۔
آج کے اس تقریب میں تقریبا تین ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
اس سال عید ظہر کی نماز کے بعد این وائی ایم کریس کے جوانوں نے عید ملن پارٹی کا بندوبست کیاتھا۔
یہ پارٹی ایک عظیم الشان جلسہ کی صورت اخیار کر گیا۔اس جلسہ میں جید علائے کرام بھی موجود تھے۔
اجلاس میں بلتستان کے تمام این وائی ایم کے صدور کے پورے سال کی اپنی کارکردگی پیش کی۔اور آئندہ سال کے لئے لائحہ عمل طے کیا۔

</a


دیگر تحریریں