پیرزادہ سید شمس الدین کا براہ پائین کا دورہ ، مکان آتشزدگی کے متاثرین ملاقات کی۔


24/04/2021

خپلو، مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے پیرطریقت کے جان نشین علامہ الحاج سید شمس الدین پیرزادہ نے صدر نوربخشیہ یوتھ موومنٹ حامد حسن اور دیگر عمائدین کے ہمراہ براہ پائین کا دوبارہ دورہ کیا اور آتشزدگی کے باعث جل جانے والے مکانات کے متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور رمضان پیکیج کے تحت متاثرین میں نقد امداد اور اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کیں۔ متاثرین نے انہیں آتشزدگی کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ پیرزادہ شمس الدین نے دوسری بار براہ کے متاثرہ گائون کا دورہ کیا ہے قبل ازیں انہوں نے واقعے کے دوسرے دن ہی میر واعظ خانقاہ معلی نوربخشیہ خپلو بالا سید حمایت علی الموسوی اور دیگر معززین کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا اور واقعہ سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔


دیگر تحریریں