نمازاستخارہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ

نمازاستخارہ


نمازاستخارہ
اگر آپ کو کوئی اہم مسئلہ در پیش ہو اور اس معاملے کی اچھائی یا برائی دیکھنا مقصود ہو تو مندرجہ ذیل نیت سے دو رکعت نماز استخارہ پڑھی جائے۔
اُصَلِّیْ صَلوٰۃَ الْاِسْتِخَارَۃِ رَکْعَتَیْنِ قُرْبَۃً اِلَی اللّٰہِ۔
پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ کافرون ایک مرتبہ پڑھیں۔ دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورۂ اخلاص ایک مرتبہ پڑھیں اور سلام پھیرنے کے بعد اس دعا کو پڑھیں۔
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ وَاَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ وَاَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ ۔ فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَا اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ۔
اَللّٰہُمَّ اِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَ (یہاں اپنی حاجات بیان کریں) خَیْرٌ لِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ فَاَقْدِرْہُ لِیْ وَیَسِّرْہُ لِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَ (یہاں بھی حاجت ذکر کریں)شَرٌّ لِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَدُنْیَایَ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ فَاَصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاَقْدِرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِیْ بِہٖ۔

اس نماز کے پڑھنے کے بعد پوری توجہ سے اللہ کا ذکر کیا کرو اس طرح آپ کو معاملے کے خیر وشر کے بارے میں بہت جلد معلوم ہوجائے گا۔